فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کا گھیراؤ کرکے ان میں سے دو کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی کشتیوں نے پہلے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی۔ بعد ازاں ان کا گھیراؤ کرکے دو ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی ماہی گیروں کی شناخت عبداللطیف زکی طروش اور احمد وحید ابو احسان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر غزہ میں رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں الشجاعیہ اور الزیتون کالونیوں میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
