• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے جزیرہ نما النقب میں جامع مسجد شہید کردی

جمعہ 08-01-2016
in فلسطین
0
Masjid AlRahma
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقے جزیرہ نما النقب میں ایک جامع مسجد شہید کردی جس کے بعد فلسطین بھر میں عوامی حلقوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کواسرائیلی فوجیوں نے جزیرہ نما النقب میں الوحید قصبے میں تعمیر کی گئی جامع مسجد کا گھیراؤ کیا اور اسے بلڈوزروں کی مدد سے شہید کرنے کے بعد اس کی زمین سے ہموار کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے اشتعال انگیز اقدام پرفلسطین کے عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سےمسجد کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے عرب کمیونٹی سے منتخب ہونے والے رکن طلب عرار نے مسجد کی شہادت کو اشتعال انگیز اور مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد شہید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی عبادت گاہوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد کی شہادت کے بعد فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد کی شہادت کے بعد بڑی تعداد میں مقامی شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد کی شہادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پرمذہبی جنگ مسلط کی گئی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما النقب کی جامع مسجد الرحمہ کی شہادت قبلہ اوّل پرآئے روز ہونے والے حملوں کا تسلسل ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے جزیرہ نما النقب میں جامع مسجد شہید کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.