• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے والوں کو ’سیلوٹ‘ کرتی ہے : الشیخ عزام

منگل 02-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7024
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر الشیخ عزام الخطیب التمیمی نے الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس مسجد اقصیٰ میں صہیونی آباد کاروں کی بے حرمتی کے واقعات میں صہیونیوں کی مدد کرتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عزام الخطیب نے کہا کہ صہیونی فوج مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں کے لیے داخل ہونے والے صہیونیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی مدد کرتے ہیں اور مسجد میں انہیں گھومنے پھرنے میں سہولت اور سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

ایک بیان میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیدار نے کہا کہ صہیونی فوج اور پولیس مسجد اقصیٰ پر صہیونی آباد کاروں کی یلغار کی ذمہ دار ہے۔ صہیونی جب بھی نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں فوج اور پولیس ان کی مدد کو وہاں موجود ہوتی ہے۔ صہیونی فورسز ایک طرف صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے میں ان کی مدد کرتے ہیں اور دوسری طرف فلسطینی نمازیوں کو مسجد سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچارج فراس الدبس نے کہا کہ فوج کی وردیوں میں ملبوس اہلکاروں کو کئی بار مسجد اقصیٰ کے اندر اور قبۃ الصخرۃ میں دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام صہیونی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ کے مراکشی دورازے کے راستے اندر لے جانے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ اس طرح کئی بار صہیونی شرپسندوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں پر کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے والوں کو ’سیلوٹ‘ کرتی ہے : الشیخ عزام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.