• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج سے تعاون ختم کرنے کا دعویٰ، فلسطینی اتھارٹی بے نقاب

پیر 11-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8535
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) وسط جولائی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز پرپابندی کے ظالمانہ فیصلے کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی نے صہیونی ریاست کے ساتھ کئی سال سے جاری سیکیورٹی تعاون غیرمعینہ مدت تک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب پتا چلا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ دعویٰ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک مجرمانہ کوشش کی تھی، کیونکہ رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے در پردہ اب بھی صہیونی فوج کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حتیٰ کہ اسرائیل کی فوجی تقریبات میں عباس ملیشیا کے عہدیدار شرکت بھی کرتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ایک سینیر افسر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی پارٹی میں فلسطینی ملیشیا کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنین شہر کے چیمبر آف کامرس کے تین تاجر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یہ تقریب غرب اردن میں منعقد کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوجی افسر کی الوداعی تقریب میں اسرائیلی ملٹری رابطہ کار سمیر کیوف اور دیگر سینیر فوجی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بھی مقرر کردہ رابطہ کار نے تقریب سے خطاب کیا۔ اسرائیلی حکام نے اپنی تقاریری میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے ملنے والے تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ فلسطینی حکام کا اسرائیلی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون اب بھی جاری ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مندوبین کی اسرائیلی فوجی افسر کی الوداعی تقریب مین شرکت کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف صدر محمود عباس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی اور سیکیورٹی کے امور میں عدم تعاون کا دعویٰ کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج سے تعاون ختم کرنے کا دعویٰ، فلسطینی اتھارٹی بے نقاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.