مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صہیونی اشرار کے دو الگ الگ حملوں میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مقامی سماجی کارکن رات الجبور نے بتایا کہ گذشتہ روز صہیونی شرپسندوں نے شمال مشرقبی بیت المقدس میں ’مخماس‘ صہیونی کالونی کے آباد کاروں نے Â فلسطینی شہریوں احمد محمدحسین الشواھین اور جمیل مصطفیٰ الخطیب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاڑیون کے شیشے توڑ دیے۔ دونوں فلسطینی بیت المقدس کی ایک شاہراہ سے گذر رہے تھے۔الجبور نے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو بتایا صہیونی شرپسندوں نے ان سے رقوم بھی چھین لیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ کے مقام پر تین صہیونی شرپسندوں نے ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچے مالک صیام کو تشدد کا نشانہ بنایا۔