رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن سے میل ملاقاتیں قومی کی پیٹھ میں’باغیانہ خنجر‘ گھومنپنے کے مترادف ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک فتح کے مرکزی رہنما صائب عریقات نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ حالیہ چند ماہ کے دوران خفیہ طورپر اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عہدیداروں کے ساتھ ان کی خفیہ ملاقات جولائی میں اردن کے صدر مقام عمان میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں اسرائیل کے سبکدوش ہونےوالے وزیرداخلہ سیلوان شالوم بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ان کی ایک ملاقات قاہرہ میں بھی صہیونی حکام کے ساتھ ہوئی۔
عوامی محاذ نے اسرائیلی حکام کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی میل ملاقاتوں کو فلسطین کے قومی کاز کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا اور رام اللہ اتھارٹی اور صدر عباس سے اسرائیل سے ہرقسم کے مذاکرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
