غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی اسیر جیلروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’واعد‘ کے مطابق طمون قصبے کا رہائشی اسیر محمد بشارات کو ہفتے کے روز الرملہ جیل اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود اسیر کو کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اس کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
’واعد‘ کا کہنا ہے کہ اسیر محمد بشارات کی حالت بتاتی ہے کہ صہیونی انتظامیہ فلسطینی اسیران بالخصوص بیمار قیدیوں کے ساتھ کس طرح کا ظالمانہ سلوک کرتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم عالمی برادری، ہیومن رائٹش واچ اور ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسیر بشارات کی زندگی بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔
