مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ماتحت عدالت نے 23 سالہ عدی مفید بیومی کو اس کی موجودگی میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر متحرک رہنے اور اسرائیل کےخلاف مواد شائع کرنے کے الزام میں ڈٰیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
ادھر بیت المقدس میں اسیران کی بہبود کے لیے سرگرم کمیٹی کے چیئرمین اور سماجی کارکن امجد ابو عصب نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "مفید بیومی” نے فیس بک پرجو کچھ کیا ہے اس کی پاداش میں اسے سترہ ماہ قید کی سزا سنائی گئی جب کہ یہودی انتہا پسند اس سے کہیں زیادہ منفی انداز میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتےہوئےفلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
خیال رہےکہ مفید بیومی پچھلے سال دسمبر سے اسرائیلی جیل میں قید ہے جہاں اس کے خلاف سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
