• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی آباد کاری فلسطینی ریاست کی قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے : پیٹر ماویر

ہفتہ 09-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8505
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے چیئرمین پیٹر ماویر نے اپنے دورہ فلسطین بالخصوص غزہ اور غرب اردن کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے ان کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں پیٹر ماوریر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی انتہائی پریشان کن زندگی بسر کررہے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے اور وہ انسانی بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں جب کہ غرب اردن کے فلسطینی صہیونی آباد کاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کا دورہ ان کے لیے حیران کن نتائج کا حامل رہا ہے۔ نہیں ان دونوں فلسطینی علاقوں کےحالات دیکھ کر سخت صدمہ پہنچا ہے۔

قبل ازیں بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں پیٹر ماویر کا کہنا تھا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں بجلی، پانی، صحت اور بنیادی ضروریات کے بحران کیسے ختم کیے جاسکتے ہیں مگر ان بحرانوں کے حل میں کوئی فریقی سنجیدہ نہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی صہیونی آباد کاری کے منصوبوں نے غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی راہ آسان اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ مشکل کی ہے۔

خیال رہے کہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین نے حال ہی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور غزہ کی پٹی میں حماس کے علاقائی سربراہ یحییٰ السنوار سے ملاقات کی تھی۔

اپنے دورے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے ماویر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں غربت کا ایسا عالم ہے کہ اس کی دنیا کے کسی دوسرے خطے سے مثال نہیں دی جاسکتی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی آباد کاری فلسطینی ریاست کی قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے : پیٹر ماویر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.