بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک صہیونی شرپسند نے مقامی فلسطینی شہری پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت لحم میں قائم ’بیتار عیلیت‘ کالونی کے ایک صہیونی آباد کار نے فلسطینی شہر پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کیا اور خود کالونی میں فرار ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور صہیونی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ چاقو حملے سے زخمی فلسطینی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔