مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج کی بھاری حفاظت تلے 72 صہیونی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آبادکار المغاربہ دروازے سے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے مسجد کے صحن کا پورا دورہ کیا اور پھر مسجد کے احاطے میں ہی تلمودی رسومات ادا کیں۔
