• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینی کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا

بدھ 11-06-2014
in فلسطین
0
plf handover
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے ایک ہفتہ قبل مغربی کنارے میں صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہونے والے بیس سالہ نوجوان محمد مفید یوسف مصطفیٰ ظاھر کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہید کی میت گذشتہ روز صہیونی فوج نے نابلس کے ایک مرکزی اسپتال میں پہنچا دی تھی جہاں سے اس کے ورثاء لے آئے اور شام تک اسے سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے شہید ظاھر کو چار جون کو نابلس میں دیوار فاصل کے قریب کھڑے ہونے کی پاداش میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، جس کے بعد دشمن فوجی اس کی میت بھی ساتھ لے گئے تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا فلسطینی نوجوان صہیونی فوج کے لیے کوئی خطرہ بنا تھا یا نہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ظاھر کی میت قبضے میں لینے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ عالمی انسانی حقوق کے گروپوں نے اسرائیل سے بار بار مطالبہ کیا تھا کہ وہ شہید نوجوان کی میت اس کے وراثاء کے حوالے کردے۔

خیال رہے کہ شہید ظاھر طولکرم میں الیکٹریکل انجینیئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھا۔ وہ گذشتہ بدھ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ سنہ  1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں محنت مزدوری کے لیے گیا تھا لیکن صہیونی فوج نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.