• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینی بچے ابو خضیر کے مرکزی قاتل کے دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ

منگل 23-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0417
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے جولائی 2014 ء میں اغواء کے بعد نہایت بے رحمی کے ساتھ ایک فلسطینی لڑکے ابو خضیر کو شہید کرنے میں ملوث مرکزی مجرم کا نفسیاتی مریض ہونے کا ڈھونگ مسترد ہونے کے بعد دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابو خضیر شہید کے مرکزی قاتل یوسف بن ڈیوڈ کے بارے میں طبی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں اس کے نفسیاتی عوارض کے شکار ہونے کے تاثر کی تردید کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد بن ڈیوڈ کے خلاف دوبارہ مقدمہ کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم اور طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ قاتل بن ڈیوڈ کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلایا جاسکتا ہے کیونکہ اس کے نفسیاتی مریض ہونے کا تاثر ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مکمل طورپر بہ قائم ہوش ہواس ہے اور اس نے دوسرے یہودیوں کے ساتھ مل کر ایک منظم منصوبے کے تحت ابو خضیرکو اغواء کے بعد قتل کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل اسرائیلی عدالت میں دائر کردہ ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسف بن ڈیوڈ ایک ذہنی مریض ہےاس لیے اسے ابو خضیر کے قتل کا دانستہ مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جس کے بعد عدالت نے اس کا مکمل طبی معائنہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ابو خضیرکے وحشیانہ قتل میں ملوث دو دوسرے یہودی دہشت گروں میں سے ایک کو حال ہی میں عمر قید اور دوسرے کو اکیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشہید فلسطینی بچے ابو خضیر کے مرکزی قاتل کے دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.