• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید ’جبارین برادران‘ کے جنازوں میں عوام کا جم غفیر

جمعرات 27-07-2017
in فلسطین
0
0Pala8035
0
SHARES
3
VIEWS

ام الفحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 14 جولائی جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں شہید کیے گئے تین فلسطینی نوجوانوں کو گذشتہ روز ان کے آبائی شہر ام الفحم میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تینوں شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینیوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ام الفحم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین فلسطینی نوجوانوں چودہ جولائی کو مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرتے ہوئے خود بھی اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہوگئے تھے۔

تینوں شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیے تھے جنہیں بدھ کے روز ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

ام الفحم میں جبارین برادران کی نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز اور جذباتی مناظر تھے۔ اس موقع پر جنازے کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ جنازے کے جلوس سے قبل قومی ترانے لگائے گئے۔ شہداء کے جنازوں میں شرکت کے لیے ام الفحم سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں شہری آئے تھے۔

جنازے کے شرکاء نے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں بھی نعرے لگائے اور قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ شہید جبارین برادران نے کے جسد خاکی منگل اور بدھ کی درمیانی شب ورثاء کے حوالے کیے تھے۔

چودہ جولائی جمعہ کوسنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے ام الفحم سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں 29 سالہ محمد احمد محمد جبارین، 19 سالہ محمد حامد عبدالطیف جبارین اور 19 سالہ محمد احمد مفضی جبارین نے مسجد اقصیٰ کے باب الحطہ کے باہر چاقو سے وار کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ان تینوں کو مسجد اقصیٰ میں گھس کر گولیاں مار کر شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکے قبضے میں لے لیے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہید ’جبارین برادران‘ کے جنازوں میں عوام کا جم غفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.