• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید باسل الاعرج کا سفر آخر، جنازے میں فلسطینیوں کا سمندر امڈ آیا

اتوار 19-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6469
0
SHARES
1
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) چند روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی بلاگر کو سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں فلسطینیوں کے جم غفیر نے ثابت کیا ہے کہ غاصہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف پوری فلسطینی قوم ایک صف میں کھڑی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید باسل الاعرج کو گذشتہ روز بیت لحم میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شہید کا جسد خاکی اس کے لواحقین کے حوالے کیا۔ بیت لحم میں بیت جالا اسپتال سے شہید کا جسد خاکی ایک عظیم الشان جلوس کی شکل میں اس کے آبائی قصبے الوجہ لایا گیا۔ نماز جنازہ میں فلسطینیوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ ہرطرف انسانوں کا سمندر تھا۔ خواتین، بوڑھے اور بچے سب شہید کا آخری دیدار کرنے اور شہید کو الوداع کرنے لیے الوجہ میں جمع ہوگئے تھے۔

شہید کی نماز جنازہ میں عوام کے سمندر نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے  چھ مارچ بہ روز سوموار کو31 سالہ فلسطینی سماجی کارکن باسل الاعرج کو اس کے گھر میں گھس کرگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹ کے کمانڈوز نے وسطی رام اللہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔ کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج وہاں سے باہر نکل گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مکان کے اندر جگہ جگہ خون بکھرا پڑا تھا اور دیواروں پر بھی گولیوں اور خون کے نشانات موجود تھے۔

شہید فلسطینی نوجوان کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

شہید کی نماز جنازہ میں شریک ہزاروں فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہید کے خون کا حساب لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہید باسل الاعرج کا سفر آخر، جنازے میں فلسطینیوں کا سمندر امڈ آیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.