فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبارات میں ارکان کنیسٹ کی اکثریت نے اس بل کی حمایت کی جب کہ صرف سات ارکان نے اس کی مخالفت کی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ آئینی بل کی منظوری کے بعد اسرائیلی حکومت شعفاط کیمپ اور کفر عقب قصوبوں کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔
کفر عقب اور شعفاط پناہ گزین کیمپ کو خالی کرانے کے لیے بل اسرائیلی وزراء نفتالی بینٹ اور زئیو الکین نے پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ کفر عقب اور شعفاط کیمپ بیت المقدس میں قائم کردہ اسرائیلی دیوار فاصل کے عقب میں واقع ہیں۔
ان دونوں مقامات کو خالی کیے جانے کے بعد ان کی نگرانی اسرائیلی بلدیہ سے علاقائی کونسل کو منتقل ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق شعفاط کیمپ اور کفر عقب کوÂ القدس سے الگ کرنے کی سازش شہر میں صیہونی آبادی کے غلبے کی سازشوں کا حصہ ہے۔
شعفاط کیمپ میں اور کفر عقب میں فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔
