طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے جمال عبدالناصر اسکوائر پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری شام پر امریکی حملے کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی حملہ اسرائیل کے مفاد میں کیا جا رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شام کے پرچم بھی اٹھار رکھے تھے اور شام کی ارضی سالمیت کے احترام اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔امریکہ نے گزشتہ جمعے کو شام کے صوبے حمص میں شامی فضائیہ کے ایک اڈے پر درجنوں کروز میزائل داغے تھے۔
امریکہ نے یہ حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر کیا تھا جس کی دنیا کے بیشتر ممالک نے مذمت کی ہے۔