• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیسی نے مصر اور غزہ کے درمیان زیر زمین سرنگیں تباہ کرنے کا حکم دیدیا

پیر 15-07-2013
in فلسطین
0
plf 15 tunnel
0
SHARES
0
VIEWS

مصری روزنامے ”الیوم السابع” کا کہنا ہے کہ مصری سکیورٹی فورسز کی جنرل کمان نے آرمی کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور مصر کے مشرقی محاذ پر موجود سرحدی گارڈز کو عالمی مصری سرحد پر واقع تمام زیر زمین سرنگیں مکمل طور پر تباہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ تازہ حکمنامے کے مطابق صحرائے سینا میں مسلح جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے آپریشن کے آغاز سے قبل اگلے چند روز کے اندر یہ تمام سرنگیں تباہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

جنرل کمان کے مطابق اس کارروائی کا مقصد مصر کی سرحدوں پر موجود کسی بھی غیر قانونی راستے کو بند کرنا ہے تاکہ انتہاء پسند عناصر اور مسلح تنظیموں کے تعاون سے مصری قومی سکیورٹی کو کوئی خطرہ درپیش نہ رہے۔

مصری عسکری ذرائع کے مطابق مصری فوج کے سربراہ عبد الفتاح سیسی نے واضح طور پر فوج کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈئر طاہر عبد اللہ کو ضروری آلات اور ہیوی مشینری استعمال کرتے ہوئے مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع تمام سرنگوں کو انتہائی قلیل عرصے میں تباہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی کو بھی مصری قومی سکیورٹی اور قوم کی تقدیر سے کھیلنے کا موقع نہ ملے اسی طرح مصر میں پٹرول اور توانائی کے بحران کی موجودگی میں پٹرول اور خوراک کو غزہ کی پٹی برآمد نہ کیا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنرل کمان نے مسلح افواج اور خفیہ اداروں سے رفح کراسنگ کے ذریعے گزشتہ چھ ماہ کے دوران غزہ سے مصر داخل ہونے والے عناصر کی نگرانی کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس سب کا مقصد کسی بھی انتہائی پسند حلقے سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی تلاش کرنا ہے۔ اسی طرح صحرائے سینا میں موجود غیر ملکیوں کو چھان بین کرنا ہے۔ تازہ احکامات کے بعد تمام قانونی دستاویزات اور مصری وزارت داخلہ اور تمام سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس لے کر صحرائے سینا میں موجود افراد بھی زیر عتاب آجائیں گے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.