• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سوڈانی تاجر ناصر عوض اللہ کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے: خرطوم

بدھ 23-05-2012
in فلسطین
0
plf khartoum
0
SHARES
0
VIEWS

plf khartoum

سوڈان کے وزیرخارجہ علی کرتی کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بور سوڈان شہر میں معروف تاجر رہ نما کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سوڈانی تاجر ناصر محمد عوض اللہ صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں مصروف تھے جس کی پاداش میں صہیونی جنگی طیاروں کے ذریعے ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں شہید کیا گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈانی محکمہ خارجہ کی جانب سے وزیرخارجہ کے نام منسوب ایک بیان میں تاجررہ نما محمد عوض اللہ کی قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے جس طریقے سے عوض اللہ کو مارا گیا ہے وہ اسرائیلی فوج ہی کی کارستانی لگتی ہے، اس کےعلاوہ ان کے پاس عوض اللہ کےقتل میں صہیونی فضائیہ کے ملوث ہونے کے کوئی اور ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں۔

ادھر خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق منگل کے روز بحر احمر کے کنارے واقع ایک شہر میں معروف تاجر ناصر عوض اللہ کی گاڑی ایک دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ ایک گہرا گڑھا بھی موجود ہے جس سے اندازہ ہو رہا ہےکہ یہ کار بم دھماکہ نہیں بلکہ فضاء سے میزائل کے ذریعےاسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر اسرائیل کے ایک اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقتول تاجرم شرقی سوڈان میں اسلحہ کی اسملگنگ کا ایک بڑا تاجر تھا۔ وہ شمالی سوڈان سے غزہ کی پٹی کو مصرکے صحرائے سیناء کے راستے اسلحہ اسمگل کر رہا تھا، جس کے باعث وہ کئی ماہ سے اسرائیلی خفیہ اداروں کی ہٹ لسٹ پر تھا۔ اہم اخبار نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ناصر کی ہلاکت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے یا نہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.