غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں متعین سوئٹرزلینڈ کے سفیر نے گذشتہ روز سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ اسرائیلی محاصرے کے شکار علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوئس سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کو شمالی غزہ اور غرب اردن کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ’’اریز‘‘ گذرگاہ سے غزہ داخل کیا گیا۔ غزہ داخل ہونے کے بعد سوئس سفیر کی قیادت میں آنے والے وفد نے علاقے میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے اس اچانک دورےکی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
