مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی حکام نے Â ڈیڑھ سال قید کے بعد رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے 17 سالہ عبداللہ ابو سبیتان کی رہائی گذشتہ روز عمل میں لائی گئی۔ابو سبیتان کو اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کی الطورکالونی سے مارچ 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔
اس پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے 18 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
