مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی انسانی حقوق کی انجمنوں کی جانب سے اسرائیلی بائیکاٹ کے مطالبے پر مبنی دستاویز پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر صہیونی ریاست کے خلاف ایک ایک جملہ بھی لکھا جا رہا ہے۔ ان میں ’’استعماری ظلم وستم کے خاتمے تک اسرائیل کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے‘‘ کا جملہ زیادہ مشہور ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی برطانیہ میں جاری بائیکاٹ مہم پر گہری نظریں رکھی ہوئی ہیں۔ عبرانی اخبار 10 کے مطابق بعدازاں بائیکاٹ مہم کے نتائج اخبار گارڈین میں شائع کیے جائیں گے۔
برطانوی فن کاروں اور موسیقاروں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ترک وطن کے بعد فلسطین میں آباد ہونے کے مطالبے کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔
دستاویز پر دستخط کرنے والوں میں روجر ووٹرز بھی شامل ہیں جو برطانیہ کے ’’فینک فویڈ‘‘ بینڈ کے ایک سابق گلوکار ہیں۔ انہوں نے ماضی میں بھی اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی متعدد بار تنقید کی۔ دستخط کرنے والوں میں شاعر، فنکار اور کانلوچ، بریان اینو اور رچرڈ اشکروفٹ جیسی فلم انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین