• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’رہائی یا شہادت‘ ۔۔۔ بستر مرگ پر بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حالت مشوش

منگل 09-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9817
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں مسلسل 18 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی رہنما الحاج رزق الرجوب کی حالت غیرمعمولی حد تک تشویشناک ہے۔ دوسری جانب بستر علالت پر موجود 60 سالہ الرجوب نے صیہونی حکام کو پیغام دیا ہے کہ وہ رہائی یا شہادت کے علاوہ کسی اور راستے کا اںتخاب نہیں کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الحاج الرجوب کی مسلسل بھوک ہڑتال سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر رزق کے صاحبزادے احمد الرجوب نے بتایا کہ ان کے والد کے وکیل خالد الاعرج نے گذشتہ روز اپنے موکل سے ملاقات کی۔ الاعرج نے واپسی پر بتایا کہ الحاج الرزق کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ اپنے سہارے پر نقل وحرکت کرنے سے قاصر ہیں۔ وہ ٹوائلٹ میں انتہائی مشکل سے جاتے ہیں۔ ان کے پیٹ، پھیپھڑوں میں تکلیف اور سانس میں شدید تکلیف ہے۔

احمد الرجوب نے کہا کہ ان کے والد نے اسرائیلی حکام کے مطالبے پر اسپتال جانے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے صیہونی جیلروں کی زیرنگرانی طبی معائنے کو بھی مسترد کردیا ہے اور دوائی لینا چھوڑ دی ہے۔ وہ انتظامی حراست ختم کئے جانے یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ صیہونی حکام نے ساٹھ سالہ فلسطینی الحاج رزق الرجوب کو عوفر جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔ صیہونی حکام کی طرف سے انہیں کہا گیا تھا کہ وہ فلسطین سے نکل کر سوڈان جانے کے لیے تیار ہوں تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے۔ تاہم الرجوب نے ملک بدری کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ ہڑتال آج بھی جاری ہے۔

الرجوب کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اس سے وہ 23 سال تک مختلف ادوار میں صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.