(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پریس ایسوسی ایشن کی کمیٹی برائے آزادی کے مطابق 2019 کی پہلی ششماہی کے دران 144 فلسطینی فوٹو جرنلسٹوں کو اسرائیلی فوجیوں اور پولیس نے حملوں کا نشانہ بنایا۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صحافیوں پراسرائیلی فوجیوں کےحملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صیہونی فوج نے31 فوٹوجرنلسٹوں کوبراہ راست فائرنگ کرکے زخمی کیا، صیہونی فوج نےزیادہ سے زیادہ آنسو گیس اور اسٹین گرینیڈ سے فلسطینی صحافیوں پر حملے کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست رواں سال کی پہلی ششماہی میں فلسطینی صحافیوں کے خلاف مختلف نوعیت کی 232 خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوئی ہے ،جن میں صحافیوں کو کوریج سے روکنا، ان کے سامان کو ضبط کرنا ن کو نقصان پہنچانا، صحافیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے سے روکنا ان کو گھروں یا کام کی جگہوں پر بند کردینا شامل ہیں۔
فلسطینی پریس ایسوسی ایشن نے عرب اور بین الاقوامی صحافیوں اور پریس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا کو آگاہ کرتےہوئے صیہونی ریاست کو اس کے مسلسل جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
