رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب پہلے سے قائم کی گئی ایک صہیونی کالونی میں مزید توسیع کے لیے اطراف سے فلسطینی اراضی کا ایک بڑا حصہ اس کالونی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں شائع ہونے والے موقر اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے رام اللہ شہر کے بالمقابل قائم ’بنیامین‘ (بنجمن) صہیونی کالونی کی توسیع کے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ کالونی کی توسیع کے لیے لیے اطراف میں موجود فلسطینی اراضی کو اس میں شامل کرنے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فوج کے ماتحت ’سول انتظامیہ‘ نامی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’بنیامین‘ کالونی کی توسیع کے لیے کالونی کے اطراف میں زمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکومت جلد ہی آس پاس کی اراضی کو صہیونی کالونی میں ضم کرنے کے فیصلے کوعملی شکل دے گی۔
اسرائیلی انتطامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگرچہ بنیامین کالونی کی توسیع کی حتمی منظوری نہیں دی گئی مگر بنیامین کالونی کی علاقائی کونسل کو اس وقت مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا Â جب انہیں Â پتا چلا کہ ’عمونا‘ کالونی سے نکالے گئے صہیونی آباد کار ‘گیوعات گیولات زیون‘ کالونی میں مکانات کی تعمیر کی تیاری کررہے ہیں۔