رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ ایک کارروائی کے دورانÂ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینÂ فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہÂ ہیں جو شہر میں صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں العمری پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ان چاروں کو اسرائیلی فوج کی خفیہ نگرانی کرنے اور صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں کو گھات لگا کر حملوں کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ کا کہنا ہے کہ حماس کا خفیہ مزاحمتی سیل رواں ماہ کے وسط اور آخر میں صیہونی آباد کاروں کا بھیس بدل کر اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔