رپورٹ کے مطابق شمال فلسطین میں یافا کے مقام پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سرگرم سماجی اور سیاسی رہنما اسرائیل کے گلے میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں اور صہیونی ریاست دہشت گردی کی آڑ میں فلسطینی رہنماؤں کو کلچنے کی سازش کررہا ہے۔
الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے پاگل گائے کی طرح جنون کا شکار ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں مقامی فلسطینی آبادی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ہر فلسطینی کو نہ صرف شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ ہر فلسطینی سرکردہ رہنما کو کچلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینی رہنماؤں کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی نہایت خطرناک اور خوف ناک ہے۔ اسرائیل اپنے ریاستی جبر کے ذریعے فلسطینیوں کی طاقت کچلنا چاہتا ہے مگر صہیونی دشمن کواس سازش میں کامیابی نہیں مل سکتی۔
الشیخ رائد صلاح نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اوّل کو دیں تاکہ مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔
