غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے تجوید قرآن پاک کا کورس مکمل کرکے اسناد حاصل کی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 31 سالہ فعواد نایف کمامجی اور36 سالہ وایل سلیمان محمد العرجا نے اسیر عالم دین الشیخ محمد خلیل ابو اسنینہ سے تجوید قران پاکÂ کا کورس مکمل کیا۔فلسطینی شہداء واسیران فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ الشیخ خلیل ابو سنینہ جیل میں کئی دوسرے قیدیوں کو بھی تجوید اور قرآت قرآن کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی سعادت سے بہرہ مند کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایھم کمامجی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے کفر دان قصبے سے ہے اور وہ 4 جولائی 2006ء سے پابند سلاسل ہیں۔ انہیں دوبار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ تجوید کا کورس کرنے والے دوسرے اسیر وائل العربا کو 4 اکتوبر 2011ء کو حراست میں لیا گیا۔ انہیں دو بار عمر قید اور 58 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔