قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی دوپہر الخلیل کے شمالی دیہات بیت عمار میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کی جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ فلسطینی بچہ ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوانوں کے ساتھ گائوں کے داخلی راستے پر جھڑپیں کی اور اس دوران ربڑ اور دھات کی گولیوں کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچے محمد علی ابو ماریہ کو سینے میں گولی لگی تھی اور اسے الخلیل شہر کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔
