• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دنیا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان کا اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف مظاہرہ

ہفتہ 13-07-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
دنیا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان کا اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف مظاہرہ
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )دنیا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان کا فلسطینی شہریوں کے ہمراہ قابض صہیونی ریاست کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ۔اسرائیلی کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ کی خواہش کی شدید مذمت۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھرآئے ہوئے سماجی کارکنان  نے فلسطینی شہریوں کے ہمراہ اسرائیلی تسلط اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع سلوان ٹاؤن کے مقام پر کیا گیا۔جس میں سلوان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے مقامی فلسطینی بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرے کا انعقاد سلوان ٹاؤن کے داخلے کے مقام پر کیا گیا جو حال میں یہودی ریاست کی جانب سے قبضہ کر کے تعمیر کیے گئے داؤد ٹاؤن کے قریب واقع ہے۔

یاد رہے کہ اس مقام سے گزشتہ دنوں صہیونی انتظامیہ نے  صیام نامی خاندان کو انکے آبائی گھر سے بے دخل کر کے وہاں غیر قانونی طور پر قابض یہودی آباد کاروں کو بسایا تھا۔

مظاہرے میں شامل شرکا نےعربی، انگلش اور عبرانی زبان پرمشتمل بینرز ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے  جس میں اسرائیل کی جانب سےرواں مظالم،غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پراسرائیلی پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد مظاہرین معمولی زخمی ہوئے۔

Tags: دنیا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان کا اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف مظاہرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.