(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )دنیا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان کا فلسطینی شہریوں کے ہمراہ قابض صہیونی ریاست کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ۔اسرائیلی کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ کی خواہش کی شدید مذمت۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھرآئے ہوئے سماجی کارکنان نے فلسطینی شہریوں کے ہمراہ اسرائیلی تسلط اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع سلوان ٹاؤن کے مقام پر کیا گیا۔جس میں سلوان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے مقامی فلسطینی بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرے کا انعقاد سلوان ٹاؤن کے داخلے کے مقام پر کیا گیا جو حال میں یہودی ریاست کی جانب سے قبضہ کر کے تعمیر کیے گئے داؤد ٹاؤن کے قریب واقع ہے۔
یاد رہے کہ اس مقام سے گزشتہ دنوں صہیونی انتظامیہ نے صیام نامی خاندان کو انکے آبائی گھر سے بے دخل کر کے وہاں غیر قانونی طور پر قابض یہودی آباد کاروں کو بسایا تھا۔
مظاہرے میں شامل شرکا نےعربی، انگلش اور عبرانی زبان پرمشتمل بینرز ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جس میں اسرائیل کی جانب سےرواں مظالم،غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پراسرائیلی پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد مظاہرین معمولی زخمی ہوئے۔