• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دمشق:سرکاری فوج نے یرموک کیمپ کا محاصرہ کرلیا،خوراک کی ترسیل بند

ہفتہ 29-12-2012
in فلسطین
0
plf camp2
0
SHARES
1
VIEWS

شام میں صدربشارالاسد کی حامی ملیشیا اورسیکیورٹی فورسز کی فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دمشق میں کئی بارجارحیت کا نشانہ بننے والا فلسطینی

پناہ گزینوں کا مرکزی یرموک کیمپ ایک مرتبہ پھرسرکاری فوج کے گھیرے میں ہے اور اسد نواز فوجیوں نے کیمپ میں خوراک اور اشیائے خوردونوش کی ترسیل بھی بند کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے سرگرم’’ایکشن گروپ برائے فلسطین‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فوجیوں نے یرموک کیمپ کا محاصرہ کرکے کیمپ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں۔ کیمپ کو جانے والی گیس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیمپ کی طرف سبزیاں اور دیگر اشیائے ضرورت لے جانے والی گاڑیوں کو بھی کیمپ سے باہر ہی روک دیا گیا ہے، جس کے باعث کیمپ کے اندر خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فوجیوں کی بڑی تعداد ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کیمپ کے مرکزی دروازے پر متمرکز ہے اور ہرقسم کی نقل وحرکت پرکڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
انسانی حقوق گروپ نے دمشق میں یرموک پناہ گزین کیمپ کی سنگین صورت حال پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور عالمی اداروں سے کیمپ کے مکینوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری فوج کی جانب سے فلسطینی مہاجر بستی کا محاصرے سے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ پہلے سے مشکلات کا شکار کیمپ کے باسیوں کو کسی نئی آزمائش میں ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ شام میں فلسطینی مہاجرین حکومت کے خلاف جاری بغاوت کی تحریک میں غیرجانب دار ہیں۔ ان کی غیرجانب داریت کے باوجود کیمپ کا محاصرہ غیرانسانی، غیراخلاقی اور ظالمانہ اقدام ہے۔ وہ کیمپ کے محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دمشق سرکار سے محاصرہ فوری ختم کرنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ دمشق فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ دو سال قبل صدر اسد کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کی تحریک کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یرموک پناہ گزین کیمپ میں موجود بیشتر فلسطینی لبنان اور دوسرے پڑوسی ملکوں کو ھجرت کرچکے ہیں لیکن اب بھی کیمپ میں موجود مہاجرین نہایت کسمپرسی کا شکار ہیں۔ گذشتہ دو سال کے دوران کیمپ پرہونے والے حملوں میں کم سے کم 800 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.