• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دشمن نے فلسطین قوم کے لیے ان کی اپنی زمین تنگ کردی: امام قبلہ اوّل

ہفتہ 13-01-2018
in فلسطین
0
0Pala1024
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ دشمن نے فلسطینی قوم پر اس کے اپنے وطن میں عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد تیز کرنا ہو گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ عرب ممالک اور عالم اسلام میں آنے والے تغیریات کے باوجود ہمارے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ مگر اللہ کی سنت ہمیشہ غالب رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی ظالمانہ کارروائیاں فلسطینیوں کو ایک قوم اور مسلمانوں کو ایک امت بننے سے نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین ہمارا وطن، مقدسات ہماری مقدسات، بیت المقدس ہمارے نبیؐ کے سفر معراج کے لیے مسریٰ ہے۔ القدس کے وارث ہم خود ہیں۔ اللہ نے اس کا وارث مسلمانوں کو بنایا۔

الشیخ ابو اسنینہ کا کہنا تھاکہ القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا امریکی اقدام کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ یہ اقدام ہر اعتبار باطل اور جابرانہ ہے۔

قبلہ اوّل کےامام نے فلسطینی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا  کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز 40 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں تاہم فلسطینی رکاوٹیں توڑ کو مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدشمن نے فلسطین قوم کے لیے ان کی اپنی زمین تنگ کردی: امام قبلہ اوّل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.