مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آبادÂÂ کاروں کے کئی گروپ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور اور تلمودی
تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پر دھاووں کے موقع پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ صیہونی آباد کار مراکشی دوازے کے راستے مسجد میں داخل ہوئے اور دیر تک قبلہ اوّل کے احاطے میں اشتعال انگیز حرکات کرتے اور گھومتے رہے۔
صیہونی آباد کاروں نے کھلے عام مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
