• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دس سال بعد فلسطینی سے اس کا مکان چھین لینے کا اسرائیلی عدالتی فیصلہ

جمعرات 22-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5412
0
SHARES
4
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں رہائش پذیر ایک فلسطینی خاندان کے ملکیتی مکان کو دس سال کے بعد یہودی آباد کاروں کے حوالے کرنے کا انوکھا فیصلہ صادر کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے گذشتہ روز اپنے ایک فیصلے میں حکم دیا کہ پرانے بیت المقدس میں عقبہ الخالدیہ کے مقام پر واقع فلسطینی شہری احمد صب لبن کے مکان کو دس سال تک ان کی ملکیت میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد یہ مکان یہودی آباد کاروں کو دیا جاسکے گا اور اس میں مقیم فلسطینیوں کو جبرا گھر سے نکال دیا جائے گا۔

متاثرہ فلسطینی شہری  احمد صب لبن کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ اس مکان میں اس (صب لبن) کے والدین رہ سکتے ہیں مگر ان کے بیٹوں یا اولاد کو وہاں رہنے کی اجازت نہیں۔ صہیونی عدالت کے مطابق صب لبن کے والدین کو دس سال تک اس مکان میں رہنے کا حق دیا جائے گا جب کہ ان کی تیسری نسل کو اس مکان میں رہائش اختیار کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی عدالت نے صب لبن اور ان کے دیگر افراد خانہ کی طرف سے پیش کی گئی ایک اپیل پر سنہ 2014ء میں مکان خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلے میں صب لبن کے خاندان اور یہودی تنظیم ’’گیلیٹیزیا‘‘ کے درمیان سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس ضمن میں عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ مذکورہ مکان میں اگلے دس سال تک صب لبن کے والدین رہ سکتے ہیں مگر ان کی اولاد کو اس کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدس سال بعد فلسطینی سے اس کا مکان چھین لینے کا اسرائیلی عدالتی فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.