• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’خان الاحمر‘ میں نہتے فلسطینیوں پر تشدد، صیہونی ریاست کا بھیانک چہرہ بے نقاب

ہفتہ 07-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11444
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بین الاقوامی القدس فاؤنڈیشن نے القدس کے مضافاتی علاقے ’خان الاحمر‘ میں نہتے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے مجرمانہ آپریشن اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خان الاحمر کے مقام پر اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر تشدد مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کا ایک نیا ثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ خواتین اور بچوں کو سر عام گھیسٹ کر اسرائیلی فوج نے صیہونی ریاست کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ خان الاحمر کے فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کے صیہونی حربے کا مقصد القدس کو یہودیت میں تبدیل کرنا اور مقدس شہر کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کے چیئرمین یاسین حمود نے کہا کہ خان الاحمر کے فلسطینی مکینوں کو طاقت کے ذریعے وہاں سے نکال باہر کرنا القدس میں صیہونی آباد کاری کے وسیع تر منصوبے ’معالیہ ادومیم‘ کو آگے بڑھانا اور ’ای ون‘ نامی ایک توسیع پروجیکٹ پر کام تیز کرنا ہے۔

خیال رہے کہ قابض صیہونی فوج نے جمعرات کے روز خان الاحمر فلسطینی قصبے میں داخل ہو کروہاں بسنے والے نہتے فلسطینیوں کو جبرا نکال باہر کرنے کا آپریشن شروع کیا۔ اس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین کو سرعام سڑکوں پر گھیسٹا اور انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.