غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر فلسطینی سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ کے رہنما ذوالفقار سویرجو نے کہا ہے کہ القسام کمانڈر مازن فقہاء کی مجرمانہ شہادت کے واقعے نے صہیونی دشمن کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی تنظیموں اور سیاسی و عسکری جماعتوں پر زور دیا کہ وہ فقہاء کی شہادت پر یکساں رد عمل اختیار کریں اور فلسطینی مجاھد کی شہادت کی کھل کرشدید مذمت کریں۔انہوں نے کہا کہ مازن فقہا کی شہادت نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ فلسطین کی تمام نمائندہ جماعتیں قومی مفاہمت اور مصالحت کے لیے مذاکرات شروع کریں۔
عوامی محاذ کے رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھد کی شہادت کے بعد تمام فلسطینی گروپوں کی طرف سے یکساں موقف اختیا کیا جانا چاہیے تاکہ صہیونی دشمن کو ایک پیغام جائے۔