(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے ہمدردی رکھنے کے جرم میں فرد جرم عائد کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی فلسطین کے الجلیل شہر کے عیلبون قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان20 سالہ خالد مواصی کو صہیونی پولیس نے حراست میں لیا اور اس پرالزام عائد کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر حماس کی حمایت کر رہا ہے۔اسرائیلی پولیس اور پراسیکیوٹر نے فلسطینی نوجوان پر صہیونی ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا اور اس کے خلاف ’دہشت گرد‘ تنظیم سے وابستگی اور ہمدردی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
