جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہداء 21 سالہ سعد صلاح اور 17 سالہ اوس سلامہ کی نماز جنازہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنازے کے شرکاء نے جنین کی سڑکوں پر فلسطینی مزاحمت کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
جنین میں اسلامی جہاد کے رہنما شیخ بسام السعدی نے جنازے میں اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی کنارے میں آگ سلگ رہی ہے اور یہ کسی بھی موقع پر دھماکے کے ساتھ پھیل جائے گی۔
انہوں نے عرب اور مسلمان قوموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذاتی جھگڑے چھوڑ کر فلسطین کو اسرائیل کے تسلط سے آزاد کروائیں۔
