غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف آئندہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں ملین مارچÂ کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مذہبی، قومی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان کے خلاف ملین مارچ منعقد کیا جائے گا۔بیان میں فلسطینی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور امریکا کو یہ پیغام دیں کہ فلسطینی قوم امریکیوں کی صیہونیت نوازی کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔
خیال رہے کہ چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر کے اعلان کے بعد فلسطین سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
