غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں قائم صحرائی النقب Â میں ایک فلسطینی قیدی نے وہاں پر قید ایک صہیونی پر چاقو کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ قبل ازیں ایسا ایک واقعہ جزیرہ النقب کی صحرائی جیل النفحہ میں بھی پیش آچکا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ النقب جیل میں قید احمد عمر نصار نامی فلسطینی نے وہاں پرقید ایک اسرائیلی فوجی افسر پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی قیدی کے چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی قیدی پرحملہ کرنے والے فلسطینی اسیر کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے ’ماداما‘ قصبےسے ہے اور اس نے جیل میں قیدیوں پر صہیونی فوج کے تشدد کے رد عمل میں یہ اقدام کیا ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق صہیونی فوج کے جیل میں دھاووں اور اسیران کوکچلنے کی پالیسی کے خلاف فلسطینی اسیر اجتماع طور پرنعرہ تکبیر بلند کرتے ہیں جس کے نتیجے میں پوری جیل کے درو دیوار گونج اٹھتے ہیں۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی قیدی کے چاقو کے حملے مین ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے تاہم اس کے زخم درمیانے درجے کے ہیں۔
جیل حکام نے صہیونی قیدی پر حملہ کرنے والے فلسطینی کو دوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ کردیا ہے۔ اس پر تشدد بھی کیا گیا ہے تاہم اس کی صحت کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔