• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جرمانوں کی آڑ میں فلسطینی بچوں کو بلیک میل کرنے کی اسرائیلی پالیسی

منگل 10-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5626
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی بچوں کو گرفتار کر کے انہیں اذیتوں کا نشانہ بنانا ہی صہیونی ریاست کا دل پسند مشغلہ نہیں بلکہ بچوں کو بھاری جرمانوں کے چنگل میں پھنسانا بھی ایک مستقل پالیسی ہے۔ آئے روز فلسطینی بچوں کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس صہیونی حکام فلسطینی بچوں سے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کے الزامات کے تحت 30 لاکھ شیکل تقریبا 8 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی جرمانے کیے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے دانشور اور تجزیہ نگار ریاض الاشقر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلسطینی اسیران بالخصوص بچوں کو  بھاری جرمانوں کی سزائیں دینا صہیونی ریاست کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس دسیوں فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں بھاری جرمانے کیے گئے۔

ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں کو بھاری جرمانوں کی سزائیں دینے کا مقصد انہیں دباؤ میں رکھنا اور آئندہ کے لیے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس صہیونی جیلوں کی طرف سے درجنوں فلسطینی بچوں کو قید اور جرمانے کیے گئے ہیں۔ ان میں 16 سالہ مراد بدر ادعیس کو عمر قید سزا کے ساتھ ساتھ ساڑھے سات لاکھ شیکل چار لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ کیا گیا، 14 سالہ احمد صالح  مناصرہ کو 1 لاکھ 80 ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے محمد تیسیر طہ کو 50 ہزار شیکل، منذر طلال ابو میالہ کو 11 سال قید اور 50 ہزار شیکل، معاویہ علقم کو 26 ہزار شیکل جرمانہ اور چھ سال قید، اسیرہ دیما الواوی کو 8000 شیکل جرمانہ، محمد سعید شحادہ کو 9 ہزار شیکل جرمانہ اور بیت لحم کے بہاء الدین شکارنہہ کو 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجرمانوں کی آڑ میں فلسطینی بچوں کو بلیک میل کرنے کی اسرائیلی پالیسی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.