خبررساں ایجنسی ’صفا‘ کے مطابق 63 سالہ فلسطینی محمد سعدی الحشیم تین ماہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ مسلسل تین ماہ زیرعلاج رہنے کے بعد گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملا۔
یاد رہے کہ محمد الحشین مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے جونوان محمد سنقرط کی نماز جنازہ کےجلوس میں شرکت کے دوران اس وقت زخمی ہوگیا تھا جب قابض فوجیوں نے جنازے کے جلوس پر فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں الحشیم کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی گھی اور گولیاں اس کے چہرےپربھی لگی تھیں۔
الحشیم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہید سرطان جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا تھا۔ زخمی ہونے کے بعد کینسر کا مرض بھی بری طرح بگڑ گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
