• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تین فلسطینی شہادت کے کئی ہفتوں بعد سپرد خاک

اتوار 06-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8152
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے قبضے میں رکھے تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کے بعد انہیں گذشتہ روز آبائی شہروں کے قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو شہداء  عبداللہ طقاطقہ اور محمد تنوح  کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ ایک شہید رافت الحرباوی الخلیل شہر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تینوں شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں جمعہ کی شام کو ہلال احمر فلسطین کے رضا کاروں نے شہید رافت الحرباوی کا جسد خاکی اسرائیلی فوج کے رابطہ مرکز سے وصول کیا  جس کے بعد اسے ایک نجی فلسطینی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید کا جسد خاکی ملنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اس کے گھر پرجمع ہوگئی۔ انہوں نے شہید کے حق اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شہید الحرباوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہید کو آج ہفتے کی شام مسجد الحسین کے قریب شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ الحرباوی گذشتہ ماہ کے وسط میں بیت عینون چوک کے قریب اس وقت جام شہادت نوش کرگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ الحرباوی نے اپنی گاڑی فوجیوں پر چڑھانے کی کوشش کی تھی جس پراسے گولیاں ماری گئیں۔

بیت لحم کے دو شہداء کے جسد خاکی مشرقی مزموریہ چیک پوسٹ سے ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے۔

شہدا کے دیدار کے لیے شہریوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ بعد ازاں دونوں شہداء کے جسد خاکی کو ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں آج آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

چوبیس سالہ شہید عبداللہ علی طقاطقہ کا تعلق جنوبی بیت لحم سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے 28 جولائی کو عتصیون صہیونی کالونی کے مرکزی چوک میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ جب کہ 26 سالہ محمد حسین تنوح کو مشرقی بیت لحم میں تقوع کے مقام پر 20 جولائی کو شہید کیا گیا۔ ان تینوں شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتین فلسطینی شہادت کے کئی ہفتوں بعد سپرد خاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.