• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تین بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک

ہفتہ 27-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7323
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیلوں میں سترہ اپریل سے اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینی قیدیوں احمد سعدات، عاھد غلمہ اور صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینی اسیران اسرائیل کی بدنام زمانہ ’اوھلیکدار‘ جیل میں قید ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ تینوں اسیران خون کی قے کررہے ہیں اور مسلسل بے ہوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران نے اپنے مطالبات کی فہرست میں اضافہ کرتے ہوئے ایک نیا مطالبہ شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں جنگی قیدی تسلیم کیا جائے۔

اسیران کی طرف سے صہیونی انتظامیہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ تمام اسیران بھوک ہڑتال منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ اس دوران اسرائیلی حکومت کی طرف سے لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت برتنے کے جواب میں اسیران بھی جواب میں اپنے مطالبات بڑھائیں گے۔

ادھر دو دو سابق فلسطینی اسیران احمد حسنی عوض اور علی عیسیٰ حسین نے بھی جیلوں میں قید اپنے بھوک ہڑتالی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ دونوں سابق اسیران کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید صحافی محمد اسامہ القیق کی اہلیہ فیحا شلش نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کو بتایا گیا ہے کہ محمد القیق کی صحت غیرمعمولی حد تک خراب ہے۔

فیحا شلش نے کہا کہ محمد القیق سے 15 مئی سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ یہ معلوم نہیں کہ وہ جیل میں کس مقام پر قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ القیق گذشتہ 24 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتین بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.