• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تُرک وزیراعظم علی یلدرم کی اسماعیل ھنیہ کو مبارک باد

جمعرات 01-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7382
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے وزیراعظم علی یلدرم نے اسماعیل ھنیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کا قائد منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیراعظم علی یلدرم نے اسماعیل ھنیہ کو ایک تہنیتی مکتوب ارسال کیا ہے۔ اس مکتوب میں اسماعیل ھنیہ کو حماس کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی۔

ترک وزیراعظم نے فلسطین میں امن استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی عالم اسلام کے ساتھ مل کر مسئلہ فلسطین اور دیگر حل طلب مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھے گا۔

علی یلدرم نے حماس کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی دستاویز کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ حماس کی نئی پالیسی کے بعد فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان قربت پیدا ہوگی اور دونوں بڑی جماعتوں میں پائے جانے والے اختلافات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انقرہ حکومت فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی صہیونی آباد کاری پر گہری نظر رکھے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کے لیے عالمی سطح پر رابطے بڑھائے جائیں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے جواب میں ترک وزیراعظم کی مبارک باد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم ترک حکومت اور قوم کی شکر گذار ہے۔ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں فلسطینی قوم کی معاونت کی اور فلسطینی قوم کے حقوق کا ہرسطح پر دفاع کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتُرک وزیراعظم علی یلدرم کی اسماعیل ھنیہ کو مبارک باد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.