• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تلمودی عبادات کے لیے ہزاروں صیہونی تاریخی مقام ’دیوار براق‘ میں داخل

جمعرات 27-09-2018
in فلسطین
0
Eng152
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بدھ کو ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کے سامنے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر صیہونی اشرار کو پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کےاطراف میں تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ صرف صیہونی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ کی طرف جانے کی اجازت دی جا رہی تھی۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ہزاروں صیہونی گروپوں اورٹولیوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مقام براق پرجمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

خیال رہے کہ یہودی ان دنوں ’عید العرش‘ نامی مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔ اس تہوار کی آڑ میں یہودی ایک ہفتے تک قبلہ اوّل کا تقدس پامال کرتے رہے ہیں۔

ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کی طر ف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز 382 صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر صیہونی آباد کاروں کو قبلہ اوّل میں داخلے کی کھلی چھٹی فراہم کی گئی تھی جب کہ فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتلمودی عبادات کے لیے ہزاروں صیہونی تاریخی مقام ’دیوار براق‘ میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.