• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تفتیشی کتوں کے حملے میں زخمی فلسطینی اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا

بدھ 24-12-2014
in فلسطین
0
plf dogattack
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے الخلیل میں بیت امر کے مقام پر یہودی فوج کے تفتیشی کتوں کے حملے میں زخمی ایک فلسطینی نوجوان کو صہیونی فوج نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی سماجی کارکن اور دیوار فاصل کی مزاحمتی کمیٹی کے ترجمان محمد عوض نے بتایا کہ منگل کو شمالی بیت امر میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک جلوس نکالا۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پروحشی کتےچھوڑ دیے۔ صہیونی فوج کے تفتیشی کتوں نے سولہ سالہ حمزہ احمد خلیل ابو ھاشم کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا اور اسے شدید زخمی کردیا۔ صہیونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بعد گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

محمد عوض نے بتایا کہ صہیونی حکام نے کتوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہونے والے لڑکے کو کتوں کے جبڑوں سے نکالنے کے بعد ایک فوجی جیپ میں ڈالا اور ’’کرمی تسور‘‘ نامی یہودی کالونی میں لے گئے۔

محمد عوض کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے وحشی کتوں نے حمزہ کو بری طرح نوچ ڈالا۔ اس کے کپڑے بری طرح پھٹ گئے اور جسم سے جگہ جگہ سے خون نکل رہا تھا۔صہیونی فوج کی اس درندگی پر حمزہ کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے زیرحراست زخمی لڑکے کو فوری اسپتال پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.