• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ترکی کا غزہ کی پٹی میں بجلی بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ

اتوار 15-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5676
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی توانائی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے غزہ کو فوری طور پر15 ملین لیٹر ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی توانائی بورڈ کے وائس چیئرمین فتحی الشیخ خلیل نے کہا ہے کہ ترکی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پرقابو میں مدد دینے کے لیے ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الشیخ خلیل نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری بحران کےحل میں مدد دینے کے لیے ترکی نے ایندھن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کا سبب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بجلی کے بلات پر اضافی ٹیکس کا نفاذ ہے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی غزہ کے عوام پر ’بلو‘ نامی نیا ٹیکس عائد نہ کرتی تو غزہ میں بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔

غزہ کی پٹی میں ایندھن کی قلت دور کرنے میں مدد دینے کے لیے ترکی نے فلسطینی حکام سے بات چیت کی ہے۔ فلسطینی توانائی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ترکی کتنے ماہ تک غزہ کی پٹی کو ایندھن کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

کچھ عرصہ پیشتر ترکی نے غزہ کی پٹی میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ایک پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اس پلانٹ کی مخالفت کی گئی تھی جس کے بعد یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھایا جاسکا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieترکی کا غزہ کی پٹی میں بجلی بحران کے حل میں مدد دینے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.