رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سےجاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کرنے والے فتحاوی وفد میں زکریا آغا، روحی فتوح اور ناصر القدوہ شامل تھے جب کہ حماس کے وفد میں اسماعیل ھنیہ کے ہمراہ جماعت کےسیاسی شعبے کے رکن عماد العملی، ڈاکٹر خلیل الحیہ، سیکرٹری خارجہ غازی حمد اور حماس کے ترجمان طاہر نونو نے معاونت کی۔
بیان میں بتایا گیاہے کہ تحریک فتح کے قائدین نے یاسر عرفات کی رہائش گاہ فتح کے حوالے کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں جماعتوں کےوفود کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال، فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ، اسرائیلی مظلم اور قومی مفاہمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے قومی مفاہمت کے حوالے سے اب تک طے پائے تمام معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مفاہمت کے لیے فضاء ساز گار بنانے سے اتفاق کیا۔